نئی دہلی،3جنوری(ایجنسی) سابق مرکزی وزیر اور این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے نوٹ بندی کے پچاس دن پورے ہونے کے بعد آج وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی سے قبل سرکار نے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی جسکے سبب غریب ، مزدو ، کسان اور غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">لوک سبھا میں این سی پی کے رہنما طارق انور نے کہاکہ نوٹ بندی کے سبب عوام کو پیش آنے والی دقتوں کیخلاف ہماری پارٹی قومی پیمانہ پر 9جنوری کو ملک گیر احتجاج کرے گی اور تمام ریاستوں میں بلاک اور ضلع سطح پر احتجاج کیا ہوگا ۔
طارق انور نے کہاکہ اس احتجاج میں مودی سرکار کے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کیخلاف کالے من کو واضح کیا جائیگا اور سرکار کی پالیسیوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔